پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے چار ملکی پولو ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔
امریکا میں منعقدہ 4 ملکی پولو ٹورنامنٹ میں میزبان امریکا، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
پاکستانی پولو ٹیم نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
چارملکی پولو ٹورنامنٹ امریکی ریاست ورجینیا کے میدان گریٹ میڈو میں 14 جون کو کھیلا گیا۔
پولوٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار فتح سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی کسی بھی کھیل میں دنیا سے کم نہیں۔




















