فرانس میں منعقدہ جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ نشست میں قدرے تاخیر سے پہنچنے پر مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے خود کو ’’باس‘‘ قرار دے دیا۔
اجلاس کے مقام پر آمد کے وقت صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا ’’کیا آپ بھی اجلاس میں شریک ہونا چاہیں گے؟ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں‘‘۔
امریکی صدر کے اس تبصرے نے وہاں موجود صحافیوں اور شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی جب کہ ٹرمپ کی جانب سے خود کو ’’باس‘‘ قرار دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا جب جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کی حمایت کا اظہار کیا۔
اجلاس کے اختتامی مشترکہ اعلامیے میں رہنماؤں نے معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے اسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق مجوزہ معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور خطے میں پائیدار استحکام کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع فراہم کرسکتا ہے۔


















