Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹرکےبانی جیک ڈورسی کا1 ارب ڈالرکاعطیہ

Now Reading:

ٹوئٹرکےبانی جیک ڈورسی کا1 ارب ڈالرکاعطیہ
جیک ڈورسی

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘کےشریک بانی اورچیف ایگزیکٹوجیک ڈورسی نےکوروناوائرس سے پیداہونےوالی صورتحال سےنمٹنےکےلیےایک بلین ڈالرعطیہ کرنےکااعلان کیاہے۔

تفصیلات کےمطابق جیک ڈورسی نے ایک بلین ڈالر کی مدد کااعلان ٹوئٹ کےذریعےکرتےہوئےکہاکہ اس وقت لوگوں کی مدد کرنےکی سب سےزیادہ ضرورت ہےاوروہ اپنی زندگی میں ہی اس کےاثرات دیکھنا چاہتےہیں۔

Advertisement

انہوں نےایک اورٹوئٹ کیاکہ شاید ان کےاس اقدام سے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ ’زندگی بہت چھوٹی ہے، تو کیوں نہ وہ سب کریں جوہم کرسکتےہیں۔‘

جیک ڈورسی ٹوئٹرکےعلاوہ ایک اورڈیجیٹل کمپنی ’سکوئیر‘کےبھی چیف ایگزیکٹوہیں۔ انہوں نے فلاحی کاموں کےلیےفاؤنڈیشن کےعلاوہ ’سٹارٹ سمال‘ کےنام سےایک فنڈبنارکھاہے۔ سٹارٹ سمال کا مقصد ان فلاحی کاموں کی امداد کرنا ہے جو ان کی فاؤنڈیشن کے ذریعے نہیں کیے جا سکتے۔

فرانسیسی خبررساں ادارےکےمطابق جیک ڈورسی اپنی مجموعی دولت کا 28 فیصد ’سٹارٹ سمال‘ کے نام وقف کرچکےہیں۔

 ڈورسی کا کہناہےکہ وباکےاختتام کےبعداس فنڈ کےذریعےبچیوں کی پڑھائی اورصحت کوبہتربنایاجا سکےگا،اوردنیا بھرمیں لوگوں کی بنیادی انکم کوبہتربنانےکی کوششوں پرلگایاجاسکےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر پینلز استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر