کراچی کےعلاقےگلشنِ اقبال میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق نیپافلائی اوورکےقریب یونیورسٹی روڈ پرفائرنگ کاواقعہ آج صبح تقریباًساڑھے 7 بجےکےبعداردویونیورسٹی فلائی اوورکےنیچےرپورٹ ہوا ہے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کےمطابق جاں بحق ہونےوالےدونوں افراد کی لاشیں یونیورسٹی روڈ کےپل کے نیچےپڑی تھیں جنہیں بعد میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونےوالےایک شخص کی شناخت وزیرجبکہ دوسرےکی ظفرکےنام سےہوئی ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ہونےوالاایک شخص رکشہ ڈرائیورجبکہ دوسراسبزی فروش ہے۔
عزیزبھٹی تھانے کے ایس ایچ اوانسپکٹرعدیل افضال کےمطابق فوری طور پریہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نےاورکس وجہ سے کی؟ ان کاکہناہےکہ واقعےکی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
