Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسک کے باعث چشمہ پہننے والے افراد کو دشواریوں کا سامنا؟ حل نکل آیا

Now Reading:

ماسک کے باعث چشمہ پہننے والے افراد کو دشواریوں کا سامنا؟ حل نکل آیا

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو کےلئے دنیا بھر میں شہریوں کو فیس ماسک پہننا لازمی ہے تاہم اس کے باعث عینک لگانے والے اکثر افراد کے چشمے کے شیشے آکسیجن کے باعث دھندلے ہو جاتے ہیں اور انھیں نا صرف دیکھنے میں دشواری ہوتی ہے بلکہ بار بار اسے صاف بھی کر نا پرتا ہے۔

اب حال ہی میں ایک امریکی ڈاکٹر نے اس مسئلے کا حل بتا کر لوگوں کی زندگیاں آسان کر دی ہیں۔

امریکی ڈاکٹر ڈینیل نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی اور بتایا کہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماسک لگانے کے بعد آپ کو اپنی ناک پر ماسک کے اوپر ایک سنی پلاسٹ اچھی طرح لگانا ہو گا۔

اس کے بعد آپ ماسک کے ساتھ چشمہ لگائیں گے تو اس پر دھند نہیں پڑے گی کیونکہ سنی پلاسٹ لگانے سے ماسک با لکل پیک ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے ایک عینک ساز نے بھی  فیس ماسک پہننے کے بعد پیش آنے والی دشواریوں سے چھٹکارے کا حل بتا دیا اور اس ضمن میں ایک خصوصی ویڈیو بھی فیس بل پر شئیر کی۔

اسکاٹش عینک ناز نے اپنی ویڈیو میں تین ایسی کارآمد ترکیب بتائی جس کے ذریعے ان مشکلات سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 عینک لگانے والے افراد کا چشمہ اگر فیس ماسک پہننے سے دھندا جاتا ہے تو وہ پہلے ماسک لگائیں اور اس کے اوپر سے چشمہ پہنیں اور ماسک کی اوپری سطح کو عینک سے دبا دیں۔

Advertisement

ماسک پہننے کے بعد اگر سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو ایک ٹشو ماسک کی اوپری سطح پر رکھ دیں اس کے بعد ماسک کے استعمال سے سانس کی روانی مکمل طور پر عام رہے گی۔

 آکسیجن کی پریشانی سے بچنے کے لیے ماسک کے دونوں حصوں کے لاسٹک کو اچھی طرح گرہ لگا دیں، اس طرح فیس ماسک کا اندرونی حصہ ابھر آتا ہے اور سانس کی پریشانی حل ہوجاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر