Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی میں کرسمس اور سال نو پر لاک ڈاؤن کا اعلان

Now Reading:

اٹلی میں کرسمس اور سال نو پر لاک ڈاؤن کا اعلان

کورونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹلی نے سال نو اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں سخت ترین لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں کرسمس اور سال نو کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرسمس میں ہونے والے اجتماعات کے باعث کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ملک کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے اسی مناسبت سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں جبکہ تمام شاپنگ مال، غیر ضروری دکانیں اور اجتماعات پر مکمل پابندی ہوں گی۔

اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹے نے کرسمس پر لاک ڈاؤن کے اقدام کو مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طبی ماہرین نے کرسمس اجتماعات سے کورونا کے پھیلاؤ میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، جس کی وجہ سے ہم نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ کے اخر تک ملک بھر کورونا ویکسین کا آغاز ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر