کراچی : نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا آغاز ہو گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلیے بند کر دیاگیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے ٹریفک کو پرانی سبزی منڈی کی جانب بھیجا جارہاہے۔
26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گا۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گئی ہے۔
Pakistan team practice session underway at the National Stadium Karachi.#PAKvSA #BackTheBoysInGreen #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/V1xCfoqKIm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 21, 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کراچی میں قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
گزشتہ روز بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا، جس میں کھلاڑیوں نے سب سے پہلے فزیکل ٹریننگ کی پھر فیلڈنگ اور کیچز پکڑنے کا سیشن ہوا، اس کے بعد کھلاڑیوں نے نیٹس کا رخ کیا۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر محمد وسیم جمعہ کی شام کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ ٹیم مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد 20 رکنی اسکواڈ کو کم کرکے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News