Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا صدر ہوں جو کوئی نئی جنگ چھوڑ کر نہیں جا رہا، ٹرمپ

Now Reading:

پہلا صدر ہوں جو کوئی نئی جنگ چھوڑ کر نہیں جا رہا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دہائیوں بعد پہلا صدر ہوں جو کوئی نئی جنگ چھوڑ کر نہیں جا رہا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا کہ آپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

Advertisement

امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ تاحال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتیجے کو تسلیم نہیں کرتے۔ ا ن انتخابات میں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن سے ہار گئے تھے۔

Advertisement

جو بائیڈن آج صدارت کا حلف اٹھائیں گے

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کملا ہیرئس واشنگٹن پہنچ گئے۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق آج شب ساڑھے 9 بجے ہو گی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

 آج 77 سالہ جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر بن جائیں گے، صدر ٹرمپ کی رخصتی کے بعد جوبائیڈن آج صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کے بعد جو بائیڈن وائٹ ہاؤس منتقل ہو جائیں گے، جہاں وہ بطور صدرچار سال گزاریں گے۔

Advertisement

واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی سخت

حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ کے دوران 12 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا جن میں سے 2 پر دائیں بازو کے انتہا پسندوں سے تعلق کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل گارڈز نے شہر کی اہم سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی ہیں۔

تقریب میں ٹرمپ کی شرکت مشکوک 

حلف برداری کی تقریب کورونا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محدود ہوگی، تقریب میں ارکان کانگریس اور سابق صدور کی شرکت متوقع ہے، تقریب میں ٹرمپ شریک نہ ہوئے تو ایسا160 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔

Advertisement

امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے۔

نو منتخب صدرآج اہم اقدامات کااعلان کرینگے

Advertisement

نو منتخب صدر مختلف شعبوں میں آج اہم اقدامات کااعلان کریں گے، تارکینِ وطن کے لیے 8 سالہ امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا، ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو بغیر کسی قانونی حیثیت کے شہریت دیئے جانے کا امکان ہے۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر