امریکی لیجنڈ ٹی وی اور ریڈیو ہوسٹ لیری کنگ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث 87 سال کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیری کنگ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں داخل تھے جہاں ان کا علاج جاری تھا۔
خبرایجنسی کے مطابق لیری کنگ کا منفرد انداز ان کی شخصیت کا خاصہ تھا جس کے باعث وہ کافی مقبول تھے،انہیں پچاس ہزار سے زائد انٹرویوز کرنے کا اعزاز حاصل ہے، لیری کنگ کے حوالے سے مشہور تھا کہ وہ اپنے انٹرویوز کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کرتے تھے۔
لیری کنگ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست تھے، تاہم ایک مرتبہ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ ٹرمپ نہیں جنہیں میں جانتا تھا۔
خیال رہے کہ لیری کنگ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر سب سے زیادہ شو ہوسٹ کرنے کا گینز ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News