Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعظم کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

Now Reading:

سابق وزیراعظم کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے احتساب عدالت لاہور میں پیشی پر آئے شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی آج لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی  شہباز شریف سے ملاقات کی، یہ ملاقات ون آن ون جاری تھی کہ حمزہ شہباز بھی اس ملاقات میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے مشاورت کی، ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری اوربلاول بھٹو کا اہم پیغام ان تک پہنچایا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے پرن لیگ اور پی ڈی ایم کا بہت مشکور ہوں۔

شہباز شریف سے ملاقات پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے شہباز شریف سے ملاقات کی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو صاحب تشریف لارہے ہیں، مریم نواز سے ملاقات ہوگی۔

Advertisement

سابق وزیراعظم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سینیٹ اوپن بیلٹ سے متعلق بل اسمبلی میں لائی اورجب دیکھا کہ اکثریت نہیں تو ریفرنس بھیج دیا، تاثر ہے ایوان بالا کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوگی ، پیسہ چلے گا اسکی مذمت کرتے ہیں، حکومت پہلے میرے پیچھے لگی کہ نااہل ہوجائے، اب حکومت کی کوشش ہے کہ آئین کو تبدیل کیاجائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
قومی کھلاڑی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے خوش
’’انٹرنیٹ دوست، انٹرنیٹ زبردست اقدام‘‘ کے عنوان سے رونمائی ورکشاپ کا انعقاد 
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر