Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل سیزن 6 : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل سیزن 6 : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل سیزن 6

پی ایس ایل سیزن  6کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے 194 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے 19ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کے بیٹسمین ٹام کیڈمورکو32 گیندوں پر 53 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اپنی اننگز کاپراعتمادآغاز کیا تواوپنرز کا مران اکمل اور امام الحق نے 57رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی جبکہ کامران اکمل دو چھکوں اور پانچ چوکو ں کی مدد سے 37رنز بناکر عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآؤٹ ہوگئے۔

کریز پر موجود امام الحق نے نئے آنے والے بیٹسمین ٹام کیڈمور کے ساتھ مل  کر رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا وہ  پانچ چوکوں کی مدد سے 48رنز بنا کر کارلوس بریتھ ویٹ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جبکہ ٹام کیڈمور اور امام الحق نے 77رنز کی شراکت قائم کی۔

Advertisement

153کے مجموعی اسکور میں شیر فین رودر فورڈ ملتان سلطانز کے نوجوان باؤلر شاہنواز دھانی کا شکار بنے، نوجوان فاسٹ باؤلر نے اگلے ہی اوور میں ٹام کیڈمور کو53کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کردیا۔  اُن کی اننگز میں ایک چھکا اور چھ چوکے شامل تھے۔

  اس موقع پر نوجوان حیدر علی  نے کریز سنبھالی اور8 گیندوں پر2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے برق رفتار24 رنز  بنا کر پشاور زلمی کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے 2جبکہ عثمان قاد رنے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل سیزن  6کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کرس لین ایک بار پھر ملتان سلطانز کو بڑا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ایک کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے،انہیں دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے آؤٹ کیا، جس کے بعد انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کریز سنبھالی اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔

محمد رضوان دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر ایمرجنگ پلئیر محمد عمران کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

دوسرے اینڈ سے جیمز ونس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے تین چھکوں اور نو چوکوں کی بدولت 55 گیندوں پر 84  رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Advertisement

صہیب مقصود کے 21 گیندوں پر 36 رنز نے بھی سلطانز کے اسکور میں قابل قدر اضافہ کیا،ان کی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔

رائیلی روسو 14 اور خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر پر ناٹ آؤٹ رہے،ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان 193 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے دو جبکہ محمد عمران اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان وہاب ریاض پشاور زلمی کے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 51 رنز دئیے۔ وہ کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر