Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دماغ کو تیز رکھنے والی عادتیں

Now Reading:

دماغ کو تیز رکھنے والی عادتیں
دماغ

 ذہنی صلاحیت کو عروج پر پہنچانے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو دستیاب نہیں تاہم کچھ عام چیزیں ضرور ہیں۔

 کچھ عادات دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

اپنی حسوں کو استعمال

ڈیوک یونیورسٹی کے مطابق نیورو بکس نامی ورزش دماغ کے لیے چیلنج ثابت ہوتی ہیں۔

ہماری 5 حسیں سیکھنے میں مدد دیتی ہیں تو انہیں اپنے ذہن کی ورزش کے لیے استعمال کریں۔

Advertisement

دماغ استعمال کریں

جی ہاں استعمال کریں یا اس میں تنزلی کا سامنا کریں، دماغ کو جتنا استعمال کریں گے وہ اتنا ہی تیز کام کرے گا۔

اس مقصد کے لیے چند چیزیں مددگار ہیں جیسے مطالعہ، گیم کھیلنا (بہت زیادہ نہیں)، نئی زبان سیکھنا، لیکچر سننا وغیرہ۔

جسمانی ورزش

ورزشیں خاص طور پر ایسی جسمانی سرگرمیاں جو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز کریں، جیسے تیز چہل قدمی یا تیراکی، ذہن کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین واضح طور پر تو کچھ کہہ نہیں سکتے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے، مگر جسمانی سرگرمیوں سے دماغ کے لیے خون کی فراہمی بڑھتی ہے اور دماغی خلیات کے درمیان تعلق بہتر ہوتا ہے۔

Advertisement

متوازن غذا

اپنے دماغ کو ہر عمر میں جوان رکھنے کے لیے ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو دل کے لیے مفید ہونے کے ساتھ توند سے تحفظ کریں

ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر سے بھی یہ خطرہ بڑھتا ہے تو اس سے تحفظ کے لیے تلی ہوئی غذاؤں سے گریز کریں، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال، مچھلی کھائیں اور صحت بخش چکنائی جیسے گریاں، بیج اور زیتون کو ترجیح دیں۔

ویڈیو گیمز سے مدد لیں

متعد تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ ویڈیو گیمز سے دماغ کے وہ حصے متحرل ہوتے ہیں جو حرکت، یادداشت، منصوبہ سازی اور فائن موٹر اسکلز کو کنٹرول کرتے ہیں۔

موسیقی بھی مددگار

Advertisement

بچن میں کسی ساز کو بجانے سے درمیانی عمر میں بہتر طریقے سے سوچنے میں مدد دیتا ہے۔

موسیقی سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے خاص طور پر یادداشت اور منصوبہ بنانے کی صلاحیت، اور اچھی بات یہ ہے کہ ہر عمر میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے

دوست بنائیں

تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ سماجی سرگرمیاں ذہن کو تیز بنانے میں مددگار ہیں۔

پرسکون رہنا سیکھیں

بہت زیادہ تناؤ دماغ کے ان حصوں کو نقصان پہنچاتا ہے جہاں موجود خلیات اطلاعات کو جمع اور تجزیہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔

Advertisement

اس سے بچنے کے لیے چند آسان عادات اپنائی جاسکتی ہیں جیسے گہری سانسیں لینا، ایسا مشغلہ جو ہنسنے پر مجبور کرے، موسیقی سننا، مراقبہ یا یوگا اور کسی سے بات کرنا قابل ذکر ہیں۔

اچھی نیند

کچھ نیا سیکھنے سے پہلے اور بعد میں مناسب وقت تک نیند کو عادت بنائیں۔

رات کی اچھی یادداشت اور مزاج کے لیے بھی مفید ہے، بالغ افراد ہر رات 7 سے 8 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے دوران دماغ اپنی صفائی کرکے نقصان دہ اجزا کو نکال باہر کرتا ہے۔

یادداشت تیز بنانے کے ہتھیار

عمر بڑھنے کے ساتھ چیزوں کو اس طرح آسانی سے یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے جیسا نوجوانی میں ممکن تھا۔

Advertisement

تاہم چند عادات سے اس سے بچنا ممکن ہے جیسے چیزوں کو لکھ لینا، فون میں کیلنڈر اور ریمائنڈر فیچرز کا استعمال، ایک وقت میں ایک کام پر توجہ مرکوز کرن، نئی چیزوں کو بتدریج سیکھنا۔

نام یاد رکھنا کا آسان طریقہ

ناموں کو یاد رکھنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے؟ اگر ہاں تو کسی فرد کا نام اس سے بات چیت کرتے ہوئے ہمیشہ دہراتے رہے، بلند آواز میں ممکن نہیں تو کم از کم دماغ میں ضرور ایسا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر