Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زویا ناصر کی منگنی ٹوٹنے پر شوبز ستاروں کی جانب سے اداکارہ کو ہمت نہ ہارنے کی ہدایت

Now Reading:

زویا ناصر کی منگنی ٹوٹنے پر شوبز ستاروں کی جانب سے اداکارہ کو ہمت نہ ہارنے کی ہدایت
زویا ناصر

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زویا ناصر نے منگیتر کرسچین بیٹزمین سے منگنی توڑ دی  ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ  کی جانب سے منگنی ختم کرنے کی تردید پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اس مشکل گھڑی میں اُن کا حوصلہ بُلند کرنے میدان میں آگئی۔

زویا ناصر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کہا تھا کہ میں بہت ہی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہوں کہ میرا اور کرسچین بیٹزمین کا اب مزید کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Zoya Nasir (@zoyanasir)

Advertisement

علی انصاری نے زویا ناصر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ نے تمہیں بہت کچھ بہترین دینا ہے۔

شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ ہم یہاں تمہارے لیے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اداکارہ اُشنا شاہ نے لکھا کہ اگر اللّہ تعالیٰ نے تمہیں اس آزمائش میں ڈالا ہے تو یقین رکھو وہی تمہیں اس مشکل سے باہر نکالے گا۔

نعمان سمیع نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ آپ کو طاقت دے اور ہم آپ کے لیے یہاں ہر وقت موجود ہیں۔

Advertisement

حمیمہ ملک نے لکھا کہ زویا میری طاقتور لڑکی ہے اور اس وقت بھی مضبوطی کا مظاہرہ کرنا ہے۔

خیال رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد زویا ناصر نے اُن سے منگنی کرلی تھی۔

زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں۔

3 ہفتے قبل زویا کے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے دونوں کے لیے سرپرائز ڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ زویا ناصر نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے یہ مشکل فیصلہ کرسچین بیٹزمین کے پاکستان، اس کی ثقافت اور اس کے لوگوں سے متعلق تبدیل ہوتے رویے اور دین کی طرف بےحسی کی وجہ سے لیا۔

زویا ناصر نے انسٹاگرام پر منگنی توڑنے کی وجہ یہ بتائی کہ مذہب اور برداشت کے مسائل ان کے اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہیں۔

Advertisement

زویا ناصر نے کہا کہ مذہبی اور سماجی حدود ہیں جنھیں عبور نہیں کیا جاسکتا، اسی وجہ سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر اور اُن  کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ شاید دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں تاہم اب اداکارہ نے تصدیق کر دی ہے۔

 اداکارہ زویا ناصر اور اُن  کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔

اس سے قبل رمضان المبارک میں جوڑی کے دوست شاہ ویر جعفری نے سرپرائز ڈھولکی کا انعقاد بھی کیا تھا۔

 اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم یوٹیوبر کرسٹن سے جلد شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ جرمن وی لاگر کرسٹن نے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھی۔

دوسری جانب کرسٹن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں بتایا تھا کہ انہوں نے آخر کار 6 ہفتوں بعد زویا سے ملاقات کی ہے۔

جرمن وی لاگر نے یہ بھی بتایا تھا کہ اب وہ ساتھ نئے وی لاگز اور ویڈیوز میں نظر آئیں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Christian Betzmann (@christianbetzmann)

Advertisement

تاہم ایک صارف نے ان سے اس پوسٹ پر کے شادی کے حوالے سے سوال کای جس کے جواب میں جرمن وی لاگر نے کہا کہ ’ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔‘

واضح رہے کہ  پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹن بیٹزمین نے منگنی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کو اپنا واحد دوست قرار دیدیا
اداکارہ یامی گوتم کے گھر بیٹے کی پیدائش
سینئر اداکارہ 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
کنگنا رناوت نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا؟
شیراز سے وی لاگنگ کیوں چھڑوائی؟ والد کا اہم بیان آگیا
ننھے وی لاگر محمد شیراز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر