Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلز پارٹی کے دورمیں ہوئے تھے ، فواد چوہدری

Now Reading:

صحافیوں پر سب سے زیادہ حملے پیپلز پارٹی کے دورمیں ہوئے تھے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحافیوں پرسب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دورمیں ہوئے ، 39 حملوں میں سے  32صحافی جاں بحق ہوئے تھے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں 8 حملے ہوئے  جبکہ حملے کرنے والے گرفتارہیں اورعدالت میں کیس زیرسماعت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انٹرنیشنل پروپیگنڈے کوسہارا دینے والوں کووارننگ دے رہا ہوں ، انٹرنیشنل پروپیگنڈے کو ملک کے کچھ عناصرسہارا دے رہے ہیں۔

بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ  بلوچستان مخالف قوتوں کوجعلی ویب سائٹ سے سپورٹ کیا گیا ہے ، موجودہ دنیا بیانیے کی جنگ پرقائم ہے۔

گزشتہ حکومتوں نے تمام اداروں کوبٹھا دیا ہے اور اب عمران خان کوتمام اداروں کو بنیاد سے کھڑا کرنا پڑرہا ہے۔

Advertisement

ہمیں اپنےاداروں کومضبوط کرنےکی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ  ہم انفارمیشن کے محکمہ کو ریاست کے ترجمان کےطورپرچلا رہے ہیں، اگست کے پہلے ہفتے میں پی ٹی وی ایچ ڈی ہوجائے گا۔

اے پی پی کواے ایف پی اور رائٹرز کی سطح پر لے کر جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ورلڈ کلاس نیوزایجنسی اگست میں کام شروع کردینگی جبکہ ریڈیو پاکستان کو بھی مکمل طور پرڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

گزشتہ حکومتوں نے انفارمیشن کے اداروں کو نوکریاں دینے کیلئے بنایا تھا ، پی ٹی وی میں پچھلے 10سالوں میں2200لوگوں کوبھرتی کیا گیا جبکہ پی ٹی وی 2200لوگوں کو32 کروڑ کی تنخواہ دے رہا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ انفولیب میں 845 سے زائد جعلی ویب سائٹس بنائی گئی ، جعلی ویب سائٹس سے پاکستان کے خلاف خبریں بھی پھیلائی گئی تھیں۔

Advertisement

 انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کی روایات کے امین ہمارے ساتھ ہیں، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنےاحتجاج میں کوئی پختون نہیں ہے۔

مفت میں کوریج نہیں ہوتی ، ہرلفظ کی قیمت ادا کی جاتی ہے، کوریج کی قیمت کون اداکرتا ہے سب کوپتہ ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت سے جعلی خبریں ٹوئٹ کی صورت میں سامنے آتی ہیں جبکہ ٹوئٹ افغانستان سے ہوتے ہوئے پاکستان آتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے کچھ نادان دوست اسکا حصہ بن جاتے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

 

 

ا

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر