
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم ظاہرکیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی سے متعلق وزیراعظم کوخط بھی لکھا ہے جبکہ سی سی آئی میں 3 وزرا کے ووٹ شمارنہیں کئے گئے ہیں جس کا جواز وزیراعظم نے یہ دیا ہے کہ وہ وفاقی وزراء ہیں۔
رضا ربانی نے سینیٹ میں مزید کہا کہ مردم شماری کے معاملے پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جایئگا کیونکہ مردم شماری میں سندھ کے تحفظات دور کرنا ضروری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے 29 مئی کومردم شماری کے معاملے پرخط لکھا تھا اور وزیراعلیٰ کا خط موصول بھی ہوا تھا، جبکہ صدرکا اجلاس بلانے کیلئےاسی وقت خط لکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رضا ربانی کے مطابق خط کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی بھیج دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News