Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب پر حملے کے معاملات کو دیکھا جائے گا، مرادعلی شاہ

Now Reading:

نیب پر حملے کے معاملات کو دیکھا جائے گا، مرادعلی شاہ
احتیاط

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نیب پر حملے کے معاملات کو دیکھا جائے گا، اعجازجاکھرانی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اعجازجاکھرانی مطلوب ہیں تو بتادیں، ہم قانونی طریقہ اختیارکریں گے۔

 وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ چھاپے مار کر ہراساں کرنا مناسب نہیں ہے ، سندھ میں اچانک چھاپے ماردیے جاتے ہیں۔

کہیں پرچھاپہ اورکہیں کہتے ہیں10 روزپہلے بتایا جائے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی 3جماعتیں کل موجود تھیں، خوش اسلوبی سے معاملات طے ہوئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پاس ہونے کے بعد اپوزیشن نے ایک بار پھر ہنگامہ کیا تھا، اپوزیشن ارکان نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش بھی کی تھی جبکہ ہم نے اپوزیشن کی تقریرمیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان نے سندھ اسمبلی اسٹاف سے بدتمیزی بھی کی جبکہ  اپوزیشن نے بجٹ میں ایک کٹ موشن بھی نہیں جمع کرائی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اپوزیشن نے شورشرابہ کیا جبکہ  اپوزیشن کوبجٹ سیشن میں تقریرکا موقع بھی دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ 2 افراد کی عدم حاضری کی وجہ سےفرد جرم عائد نہیں ہوئی ہے ، 28 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے۔

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر