
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ کراچی کوکچرا کنڈی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کیلئےاربوں روپے رکھے گئے تھے جبکہ ایک بس بھی نہیں چلی ہے ، اپوزیشن وزیراعلیٰ سندھ سے حساب لیکر رہیگی ، آپکو حساب دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیات پر945 ارب روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، سندھ میں 1 ہزار 450 ارب سے زائد تعلیم پرخرچ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ اوربچے ہی نہیں ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے صحت پرخرچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کیلئے 80 فیصد رقم وفاق دے رہا ہے جبکہ آڈٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق1400 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔
انہوں نے سندھ کے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا بجٹ عوام دشمن ہے ، سندھ حکومت نے بجٹ میں اجرک کارڈ کھیلنے کی کوشش کی ہے۔
سندھ بجٹ میں عوام کیلئے ایڈز اورریبیز کو رکھا گیا ہے۔
سندھ میں ترقی صرف اومنی گروپ یعنی زرداری صاحب کی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News