
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ سندھ 14 سال سے مصیبت میں تھا اس سے نجات ملنے والی ہے ، سندھ میں 14 سو ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو کتے کھا رہے ہیں جبکہ بلاول کا اپنا حلقہ بارش میں ڈوب گیا ہے۔
لوگ کہتے ہیں یہ لوگ کراچی کے دشمن ہیں، میں کہتا ہوں پورے سندھ کے دشمن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 روز پہلے سندھ میں جمہوریت کا قتل کیا گیا تھا ، سندھ میں جمہوریت وینٹی لیٹر پر ہے۔
فریال تالپور اور شرجیل میمن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول تقریر کرسکتا ہے مگر اسمبلی میں بلاول تقریر نہیں کرسکتے ہیں ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کو اپوزیشن لیڈر کو تقریر نہیں کرنے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News