
اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ گجر نالے کے متاثرین کیلئے وزیراعلی اور وفاقی حکومت کو مشترکہ حکمت عملی بنانی ہوگی۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہم اپنا حکم نہیں روکیں گے، کام جاری رہیگا ، لوگوں نے چیک وصول نہیں کیئے اور کیس کردیا ، سمجھ رہے تھے کہ مکان بچ جائے گا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ خیال رکھیئے گا کچھ لوگ چیک بھی لیں گے اور دعوی بھی کردیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرنی جنرل نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ کی مہلت دے دی جائے کیونکہ یہ انسانی مسلہ ہے ، ایک ہفتہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو متاثرین کیلئے حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News