
ایم این اے قادر خان مندوخیل کی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق عدالت نے ایس ایچ او کو 29 جون کے لیئے نوٹس جاری کردیئے ہیں جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے مجھے تھپڑ مارا ، تشدد کیا ، غلیظ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
قادر خان مندوخیل کی درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست کے مطابق عدالت پولیس کو فوری فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News