
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان صاحب نے جھوٹا ، جعلی اور عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے۔
عمران صاحب کا شہباز شریف کو بات نہ کرنے دینا “عوام کی جیب خالی ، بجٹ جعلی” پکڑے جانے کا خوف ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی تقریر روک کر عمران خان صاحب شہباز شریف سے اپنی جھوٹی تقریر کرنے کا این آر او لینا چاہتے ہیں ، شہباز شریف عمران خان کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی بجٹ تقریر کے دوران عمران خان نے ہمارے پُر امن احتجاج پر اپنی عورتوں سے حملہ کروایا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہیں لگنے کا دعویٰ جھوٹا ہے جبکہ اربوں کے ٹیکس بجٹ تقریر سے بھی غائب کر دئیے گئے ہیں ، حکومتی بجٹ تقریر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے اس لیئے شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی ہے۔
سینیر وزراء اورا سپیکر عمران خان سے اجازت مانگتے رہے مگر عمران خان صاحب میں حوصلہ نہیں تھا کہ شہباز شریف جعلی بجٹ کو بے نقاب کریں۔
واضح رہے کہ ان کا کہنا تھا کہ آج چار بجے انشاءاللہ شہباز شریف اس جعلی اور جھوٹے بجٹ کی حقیقت عوام کو بتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News