
وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اسد عمر کو ٹوئٹر پر کرارا جواب دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سید ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ اسد عمر صاحب سندھ کارڈ کو چھوڑیں اور سندھ کاٹ کی بات کریں جس میں آپ کی حکومت پہلے دن سے مصروف ہیں۔
اسد عمر صاحب سندھ کارڈ کو چھوڑیں سندھ کاٹ کی بات کریں جس میں آپ کی حکومت پہلے دن سے مصروف ہے۔پہلے NFC کے اربوں روپے کاٹے،پھر سندھ کے ترقیاتی پروجیکٹس کےاربوں کاٹے ، پھر جزیروں کی زمین کو سندھ سے کاٹنا چاہ، پھر ہمارا پانی کاٹا. سندھ کی عوام اس سندھ کاٹ کو نامنظور اور مسترد کرتی ہے
Advertisement— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 7, 2021
انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید لکھا کہ پہلے این ایف سی کے اربوں روپے کاٹے گئے پھر سندھ کے ترقیاتی پروجیکٹس کے اربوں کاٹے گئے ، پھرجزیروں کی زمین کو سندھ سے کاٹا گیا اور پھر ہمارا پانی کاٹا گیا ہے۔
سندھ کی عوام اس سندھ کاٹ کو نامنظوراور مسترد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News