Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار نے بچت اور کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی

Now Reading:

عثمان بزدار نے بچت اور کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کردی

لاہور میں وزیراعلیٰ آفس نے شہبازشریف کے دورحکومت کے مالی سال 18-2017 اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت کے مالی سال  21-2020 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے دور حکومت کا آخری مالی سال میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات میں قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا تھا۔

شہبازشریف کے دور میں مالی سال 18-2017 میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات (نان سیلری) 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں (نان سیلری) 14 کروڑ 41 لاکھ روپے رہے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے دور میں مالی سال 18- 2017 میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے تھے جبکہ عثمان بزدار کے دور میں ایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں 65 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Advertisement

وہیں دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ آفس سمیت پنجاب بھر میں شوبازوں کی شاہ خرچیوں کا کلچرختم کردیا ہے ، ماضی کی حکومت نے سرکاری خزانے کو مال مفت کی طرح اڑایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قومی وسائل کی پائی پائی کے امین ہیں ، عوام کے وسائل پر سب سے پہلے حق عوام کا ہے۔

سکیورٹی کے نام پر ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر