
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا سینیٹر محمد قاسم کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ہے ، جس میں سانحہ گھوٹکی کیلئے دعا بھی کی گئی ہے۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اجلاس سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں ڈھائی ارب کی بجلی چوری ہوتی تھی، واپڈا اور ریلوے کے مافیا آپس میں ملے ہوے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کے باعث ریلوے اس پوزیشن پر آیا ہے، ریلوے میں بزنس پلان کی جگہ بھرتیاں ترجیح ہیں۔
ان 374 ریلوے ویگنوں سے 1 ارب 9کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ریلوے اراضی پرقبضہ کروانے میں افسران اور ریلوے پولیس ملوث رہی ہے ، ریلوے میں ایسے افسر نہیں جنہیں ذمے داریاں سونپ سکوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے سگنلز کی مد میں 32 ارب خرچ کئے لیکن پرفارمنس زیرو ہے ، اس معاملے کو چیئرمین نیب کے پاس لیکر گیا ہوں۔
ریلوے میں جو مافیا بلیک لسٹ ہے وہ اپنے فرنٹ مینیوں سے کام کروا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News