
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمار نے کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔
اپنے جاری کاردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فلم انڈسٹری کے عہد کا خاتمہ ہوا ہے ،انہوں نے اپنی اداکاری کے کئی گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار نے ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News