وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے بڑی عید کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈوں پر جا کرخود چیکنگ کریں اور کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزمقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔
انہوں نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے جبکہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت بلکل نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News