
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود سال 21-2020 میں ایکسپورٹس آف گڈز اینڈ سروسسز اورترسیلات زر میں تاریخ کے سب سے زیادہ 60ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہ تاریخی اضافہ 2018 میں ن لیگ حکومت سے 10 ارب ڈالر زیادہ ہے ، 2018 ن لیگ کی حکومت میں ایکسپورٹس اور ترسیلات زر پاکستان میں 50 بلین ڈالر آئے تھے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے اس لئے 21-2020 پی ٹی آئی کی حکومت میں ترسیلات ذر 29 ارب ڈالر سے زائد ہوں گی۔
Advertisementکورونا کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں 2020-21 میں ایکسپورٹس آف گڈزاینڈ سروسسز اور ترسیلات ذر کی مد میں تاریخ کے سب سے زیادہ 60ارب ڈالر پاکستان میں آئے جو کہ 2018 ن لیگ حکومت سے 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ 2018 ن لیگ حکومت میں ایکسپورٹس اور ترسیلات ذر پاکستان میں 50B$ آئے https://t.co/WNUBMOfMcA pic.twitter.com/UBUXIroOlx
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 6, 2021
واضح رہے کہ فرخ حبیب نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف اینڈ فیملی منی لانڈرنگ کرتے تھے اس لیے ن لیگ کے آخری 3 سالوں میں زرسیلات ذر بغیر اضافہ تقریباً 19 ارب ڈالر تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News