Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے کمر کس لی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے کمر کس لی ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق
ہائی کمشنر

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے “چیف منسٹر اسپیشل پروگرام”  شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیروترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔

Advertisement

 

اپنے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت، سٹریٹ لائٹس کی بحالی ، تجاوزات کے خاتمے ، صفائی ستھرائی ، ٹریفک نظام کی بہتری ، گداگروں کے خلاف مہم ، پارکنگ انتظامات بہتر ، اوورچارجنگ کا خاتمہ اور انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینکس سمیت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

 

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس واشق اعوان نے یہ بھی لکھا کہ گرین بیلٹس جیسے دیگر شاہکار انیشیٹوز سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر