معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ فلاپ پی ڈی ایم فلم کو اسکرینز پر زندہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کررہی ہے، پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔
Advertisement
فسادی مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ نہ سیکھا۔ دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی۔ پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکی۔ اقتدار کا حلوہ فضل الرحمن، شوباز شریف اور پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہ ہوگا!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 5, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ پھٹے ہوئے کرداروں پر مبنی راہزنوں کی پی ڈی ایم کہانی اب مزید نہیں چلے گی جبکہ فسادی مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ بھی نہیں سیکھا ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ دوسری قسط میں پہلے سے زیادہ ہزیمت ڈکیت گینگ کا مقدر بنے گی ، پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکی ہے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اقتدار کا حلوہ فضل الرحمن، شوباز شریف اور پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News