Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ، خاتون کروڑ پتی بن گئیں

Now Reading:

دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ، خاتون کروڑ پتی بن گئیں

امریکی خاتون دنیا میں منہ کا سب سے بڑا دہانہ ہونے کے باعث ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں اور لاکھوں روپے ماہانہ کمانے لگیں ساتھ ہی گنیز بک نے انہیں سب سے بڑے دہانے کے ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ بھی عطا کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اکتیس سالہ امریکی خاتون کے منہ کی لمبائی اور چوڑائی کھلنے کے بعد دنیا کی تمام خواتین میں سب سے زیادہ ہے۔

وہ ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور اپنی اس کیفیت سے ایک ویڈیو سے 10 سے 15 لاکھ روپے تک کمالیتی ہیں۔

سمانتھا ریمسڈیل کہتی ہیں کہ انہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اس خاتون کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کا منہ کھلنے پر سب سے وسیع ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر باقاعدگی سے ویڈیو بناتی ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھتی ہے۔

Advertisement

ان کے 17 لاکھ فالوورز ان کی ویڈیو کے منتظر رہتے ہیں اور ہر ویڈیو پر انہیں 10 سے 15 ہزار ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جو کسی بھی طرح لاکھوں روپے سے کم نہیں۔

کنیٹکٹ میں میڈیکل سیلز اینڈ سروس سے وابستہ سمانتھا نے حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

 وہ کہتی ہیں کہ دنیا میں آپ کہیں بھی رہتے ہیں اور آپ کی جسمانی ساخت یا عضو غیرمعمولی ہے تو اس سے ڈریں مت بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کریں۔

ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں وہ سالم سیب کو توڑے بغیر اپنے منہ میں رکھتے نظر آتی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ بڑا ڈونٹ کھاتی دکھائی دیتی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ کھانے میں احتیاط کرتی ہیں اور گزشتہ برس سے اب تک 50 پونڈ وزن کم کرچکی ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں انہیں ماڈلنگ اور گانے کا شوق بھی ہے ٹک ٹاک پر سمانتھا کے کئی گیت سنے جاسکتے ہیں۔

 ایک مرتبہ کسی نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ اس کیفیت میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہیں؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے سمانتھا نے پہلے اپنا پورا منہ کھولا اور کہا، ہاں میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتی ہوں لیکن یہ میرے جسم کا حصہ ہے اور میرا بڑا کھلا ہوا منہ کسی سورج کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر