وزیراعلی پنجاب سرداز عثمان بزدار نے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کاحکم دے دیا ہے۔
عثمان بززدار کا کہنا ہے کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیں ، نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے کام میں غفلت برداشت نہیں کرونگا ، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ، جبکہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائینگے۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب نے واسا ، انتظامی افسران سمیت ٹریفک پولیس کے حکام کو فیلڈ پر موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News