
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے عالم اسلام کوحج اور عیدالاضحٰی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید قرباں مبارک ہو۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حج کی سعاد ت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو بھی مبارک دیتا ہوں ، حج اس مرتبہ کورونا وبا ء کے مصائب میں آیا ہے، اللہ تعالی اس موذی مرض سے دنیا کو نجات دے۔
ان کا کہنا تھا کہ حج اور عید الالضحیٰ کے مقدس دن ساتھ ساتھ آنا اللہ تعالی کی خاص رحمت کا مظہر ہے جبکہ عید قرباں اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم اور ان کے عظیم بیٹے حضرت اسماعیل کی فرمانبرداری کی یاد ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ فلسفہ قربانی سمجھتے ہوئے اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا ، اسی میں دنیا اور آخرت کی بھلائی ہے ، اس دن اپنے اردگرد ضرورت مندوں اور مستحقین کاخصوصی خیال رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ آپ اور دیگر لوگ اس وائرس سے محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین ، جموں وکشمیر اور دیگر مقامات پر متاثرہ مسلمانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی اس دن کی برکت سے مقبوضہ فلسطین اوت جموں وکشمیر سمیت تمام مقامات پر ظلم وجبر کا شکار مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News