وزیرتوانائی حماد اظہر سے ایرانی سفیر محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے توانائی کے شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران پاکستان کو مزید بجلی فراہم کرنے کے لئے تیار ہے ، بجلی فراہمی کے سلسلے میں انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جا چکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اضافی بجلی فراہمی منصوبے کے جلد آغاز کیلئے متعلقہ اداروں میں قریبی روابط کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ حماد اظہر نے ایران کی جانب سے بلوچستان کے بعض حصوں کو بجلی فراہمی کی اہمیت اجاگر کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News