
وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کہتے ہیں کہ پورے کراچی میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں14سال میں صرف ایک بس آئی ہے، اسکی بھی ٹیسٹنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں تجاوزات وفاقی حکومت ہٹارہی ہے جبکہ ہم بہت جلد گرین لائن بس کے علاوہ نئے منصوبے کی بھی خوشخبری دیں گے جبکہ نالوں کی صفائی ، سڑکوں کی تعمیر بھی ہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرین بس لائن منصوبہ بھی وفاق مکمل کررہا ہے، جو اگست تک مکمل ہوجائیگا جبکہ کے فورمنصوبہ بھی وفاقی حکومت مکمل کررہی ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں لائن میں پانی نہیں آتا ہے ، شہریوں کو پانی ٹینکرمافیا کے ذریعے ملتا ہے۔
انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سائیں سرکارسے کوئی توقعات نہیں ہیں اگر فلاحی ادارے نہ ہوتے تو یہاں ایمبولینس بھی نہیں ملتی۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں جو کام کررہی ہے وہ صوبائی حکومت کے ہیں جبکہ وفاق نے کراچی کیلئے 9ارب90 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News