کلائمیٹ چینج کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، شیریں رحمان
سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ مہمند ڈیم سے لیکر چینی تک اس حکومت کا ہر سرکاری معاہدہ متنازعہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیری رحمان لکھتی ہیں کہ وفاقی کابینہ نے پپیرا قوانین میں ترمیم کی ہے، سرکاری اداروں کو شفافیت کے کلیدی قواعد سے چھوٹ دی جائے گی ہے۔
پہلے ہی تباہی سرکار کے ہر معاہدے میں کرپشن اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں کیا اب سرکاری ٹھیکے بغیر کسی ٹینڈرز کے اپنے دوست احباب کو دئے جائے گے؟ مہمند ڈیم سے لیکر چینی تک اس حکومت کا ہر سرکاری معاہدہ متنازعہ ہے، اب آپ پیپرا قوانین سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ شفافیت سے مت بھاگو۔
Advertisement— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 8, 2021
اپنے ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے حکومت وقت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے شفافیت سے فرار ہونے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جبکہ پہلے ہی تباہی سرکار کے ہر معاہدے میں کرپشن اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پبلک ٹینڈرز کے بغیر ٹھیکے دیئے جائیں گے یا سرکاری معاہدوں میں شفافیت کے عمل پر سمجھوتہ ہوگا۔
شیری رحمان نے یہ بھی لکھا کہ اب آپ پیپرا قوانین سے بھی چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ شفافیت سے مت بھاگیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News