
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے کشمیر میں انتخابی مہم کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج پہلی بار کشمیر آئی ہوں ، کشمیر سے ہمارارشتہ 3نسلوں سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی اور آج بھی کشمیر کے ساتھ ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں ، ہم کشمیریوں کے جمہوری حقوق کیلئے بھی اپنی جانیں دیں گے۔
واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تیر آپکے حقوق ، ترقی اور روزگار کا نشان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News