
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے آزاد کشمیر میں تاریخی فتح پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں جبکہ با شعورعوام نے تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔
آزاد کشمیر میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد۔ باشعورعوام نے تحریک انصاف کی قیادت وپالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں۔الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) July 26, 2021
گورنر سندھ نے مزید لکھا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں ، الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News