سعودی عرب کے وزیر خارجہ 27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی دعوت پر سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کل اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ ان کے ہمراہ سینئر سعودی حکام کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے میں دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلووں، علاقائی اورعالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے ، مئی میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے قیادت کے ویژن کے مطابق باہمی تعاون کے فروغ کے جائزے کا بروقت موقع فراہم کرے گا جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، برادرانہ اور تاریخی تعلقات بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ دورے میں دیگر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News