Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق

Now Reading:

پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ اپنی عیدیں اور چھٹیاں لندن پیرس میں گزارنے والے ظل سبحانیوں اور ٹھگوں نے قدرتی رعنائیوں سے مالا مال پاکستان کی سیاحت کیساتھ کھلواڑ کیا ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ ٹورزم ہائی وے کی تعمیر بزدار حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے جبکہ کلچر، ٹوارزم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کا قیام سیاحت کے فروغ کی عملی تصویر ہے۔

 

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ ٹوارزم سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 231 فیصد اضافہ پنجاب میں سیاحت کو نئی بلندیوں پرلے جائے گا جبکہ ہائی وے مری کو کوٹلی ستیاں ، نڑھ اور پنج پیر کے نئے خوبصورت سیاحتی مقامات اور راولپنڈی سے ملائے گا۔

انہوں نے  یہ بھی لکھا کہ قلعہ روہتاس کی بحالی اور تزئین ، روہتاس تاٹلہ جوگیاں پارک وے کی تعمیر، مغلیہ دور کے واہ گارڈنز، ڈئیر آبزرویٹری، چولستان کے دراوڑ قلعے میں ریزارٹ اور فورٹ منرو میں ٹی ڈی سی پی کے ریزارٹ سے پنجاب میں سیاحت کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر