Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Now Reading:

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں 22 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کابینہ میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ اور کیپیٹل ٹیریٹری مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019ء میں ترمیم کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ مالی سال 2021ء کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ کو جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

Advertisement

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سیکیورٹی آف سٹیبلشمنٹ ایکٹ 2019ء کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی، چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی جبکہ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے گی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کی انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
کرغستان میں کشیدہ صورتحال پر طلبہ کے خاندان پریشان
کرغزستان میں ہنگاموں کا معاملہ: پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر