Bilawal Bhutto
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری چینی کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے سلسلے میں عالمی سیاسی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں ہونے والے دنیا بھر کی 500 سے زائد سیاسی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اسکے علاوہ اجلاس میں موجود عالمی سیاسی جماعتوں کے 10 ہزار سے زائد سیاسی کارکن اور نمائندے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب براہ راست سنیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری صدر جمہوریہ چین اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پنگ کی دعوت پر سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا خطاب چین کی حکومت براہ راست نشر کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News