
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مفتی تقی عثمانی سے بزریعہ ٹیلیفون رابطہ کر کے ان کی خیریت معلوم کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ہے کہ میں نے مفتی تقی عثمانی پر مبینہ چاقو سے حملے کے متعلق پوچھا ، آپ پر مبینہ حملے پر مجھے بڑی تشویش ہے۔
مفتی تقی عثمانی کو ٹیلیفون کال
مفتی تقی عثمانی پر مبینہ چاقو سے حملے کے متعلق پوچھا
Advertisementمفتی تقی عثمانی سے ان کی خیریت دریافت کی
آپ پر مبینہ حملے پر مجھے بڑی تشویش ہے،
مفتی تقی عثمانی اعلی پائے کے عالم اور دین اسلام کی شان ہیں،
مفتی عثمانی تقی عثمان کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں،— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 8, 2021
وزیرداخلہ نے مزید لکھا کہ مفتی تقی عثمانی اعلی پائے کے عالم اور دین اسلام کی شان ہیں ، ہم اپکی کی زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح ہی مفتی تقی عثمانی پرایک شخص نے تیز دھار آلے سے حملے کی کوشش کی تھی، جسے ساتھیوں نے ناکام بنا کر حملہ آور کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News