
وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاست میں اب بڑی تبدیلی آنے والی ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کی سیاست ملکی سالمیت کی سیاست ہونے جارہی ہے ، اپوزیشن اورحکومت مل کرنئی راہ پرچلنے والی ہے۔
اپوزیشن عمران خان کومزید2 سال مکمل کرنے کیلئے تیارہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربات کرنے کو تیارہیں، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کے ساتھ مل کربیٹھنا چاہیے۔
کشمیرالیکشن کے بعد اپوزیشن کے ساتھ مل کربیٹھیں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہیئے ، شہبازشریف اورمریم ایک دوسرے سے بہت دور چلے گئے ہیں اور اب ان کے درمیان بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورمریم نوازکی سیاست بلکل مختلف ہے جبکہ بلاول بچہ ہے ، صرف بیانات دے دیتا ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھارت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے میں پاکستان کا کوئی کردارنہیں ہے ، بھارتی وزارت داخلہ کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔
بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئے ، بھارت کورونا پر ناکامی کی وجہ سے پاکستان پر الزام لگارہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ ہم امن اور محبت کے ساتھ ہیں اور پاکستان امن کیلئے بھرپور کوشش کرتا رہیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News