
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل نا کرنے کے باعث کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اپنے جاری کردہ بیان میں عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں ، مارکیٹوں او ردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریو ں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا ہے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے احتیاطی کے باعث ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی بتادیا ہے کہ کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں بڑھ سکتی ہیں جبکہ کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کے لئے شہریو ں کا تعاون بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News