Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کی شکایات پر ایکشن ، 6 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کی شکایات پر ایکشن ، 6 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 6 افسران جن میں ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق ، ایکسین ہائی وے ڈی جی خان گلفام اقبال، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان ڈاکٹر اطہر فاروق ، جیل سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈی جی خان یاسر خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو مظفرگڑھ عمران شمس سمیت تحصیلدار ڈی جی خان آفتاب اقبال  کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کا بروقت ازالہ نہ کرنے والے افسروں کے لئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے ، بہت نرمی کرکے دیکھ  لی ہے اب افسروں کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہو گا، شہروں کے وزٹ اور عوام کے فیڈ بیک  سے  زمینی حقائق کا علم ہوتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں جو افسر ڈلیور کرے گا وہ ہی عہدے پر رہے گا ، سرکاری فرائض میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ عثمان بزدار نے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ   عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب سے یوکرین تنازعہ سفارتی تصفیے سے حل کرنے پر زور
حکومت کی اکثریت کا خمیازہ 22 کروڑ عوام بھگت رہی ہے، یوسف رضا گیلانی
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، یوسف رضا گیلانی
حکومت  پہلے دن سے ناکام ہے، مستقبل ڈارک نظر آ رہا ہے، آصف زرداری
’’آئی ایم ایف کی فرمائش پر منی بجٹ عوام پر ناقابل برداشت کاری ضرب ہے‘‘
ناصر شاہ علی بابا چالیس چوروں کی صف اوّل کے کھلاڑی ہیں، نصرت سحر عباسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر