Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائنی شہریوں کو پاکستان پہنچنے میں ہر ممکن مدد دیں گے، وزیر داخلہ

Now Reading:

فلپائنی شہریوں کو پاکستان پہنچنے میں ہر ممکن مدد دیں گے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ فلپائنی شہریوں کو پاکستان پہنچنے میں ہر ممکن مدد دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے فلپائن کے سفیر ڈینیئل راموس ایسپیریٹو کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان میں پھنسے سو سے زائد فلپائن کے شہریوں کے انخلاء سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورت حال کے پیش نظر اپنی انسانی اور سفارتی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں  جبکہ غیر ملکی شہریوں کو  افغانستان سے بحفاظت نکلنے میں بھر پور مدد کر رہے ہیں۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ سفارت کاروں، صحافیوں ، بین الاقوامی تنظیموں کے عہدیداروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے ویزا پالیسی نرمی کی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ان کو پاکستان آمد پر ویزے کی سہولت فراہم کر رہے ہیں جبکہ خصوصی فلائٹس کی اجازت دے رہے ہیں اور سکیورٹی  بھی فراہم کررہے ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں  فلپائن کے سفیر ڈینیئل راموس ایسپیریٹو نے  پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کی تعریف کی۔

فلپائنی سفیر نے کہا کہ خواہش ہے فلپائنی شہر یوں کو جلد از جلد بحفاظت افغانستان سے نکالیں جس پر وزیر داخلہ نے سفیر کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا  کہ فلپائنی شہریوں کو پاکستان پہنچنے میں ہر ممکن مدد دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر