Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پرانے جوتوں کو پہلے جیسا چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

Now Reading:

پرانے جوتوں کو پہلے جیسا چمکدار بنانے کا آسان طریقہ

اگر آپ کے جوتے پرانے ہوگئے ہیں اور گندگی کی وجہ سے ان کا رنگ خراب ہوگیا ہے تو ایک آسان گھریلو نسخے سے اپنے پرانے جوتوں کو نیا اور پہلے جیسا چمکدار بنایا جاسکتا ہے۔

سب سے پہلے اپنے پرانے جوتے کو پہلے پانی سے دھو لیں، پھر ایک چمچ کپڑے دھونے کے سوڈے میں ڈیڑھ چمچ میٹھا سوڈا ملا لیں اور اسے ٹوتھ برش کے ساتھ جوتوں پر رگڑیں۔

اس کے چند منٹ بعد پھر سے پانی کے ساتھ دھولیں اور پھر جوتوں کو واشنگ مشین میں ڈال دیں۔

مشین میں دھلنے کے بعد جب جوتوں کو باہر نکالیں گے تو ان پر بے بی پاؤڈر کا چھڑکاؤ کریں اور سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں، اس طرح چند منٹ بعد حیران کن نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا اور پرانے جوتے پھر سے نئے نظر آئیں گے۔

یہ طریقہ سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا جب ٹیکسس کی رہائشی سارہ نامی لڑکی نے گھر پر اس کا تجربہ کیا اور اس کی تصاویر ٹوئٹر پر ڈال دیں، اس آسان اور کم خرچ گھریلو ٹوٹکے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
آپ کے نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟ جانیے
بھیس بدل کر پولیس کو چکما دینے والا چور گرفتار
طیارے 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ہی سفر کیوں کرتے ہیں؟ جانیے
بالوں پر رنگ کروانا شہری کو مہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر