سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کو گلوکار شہزاد رائے اور بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر سے سیکھنا چاہیے کہ ہر وقت لڑائی جھگڑا ضروری نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے انوپم کھیر کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیا جس میں اْنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی تھی،شعیب اختر نے بالی ووڈ اداکار کے ٹوئٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ ہر بار معاملات کو بدصورت نہیں بنانا چاہیے بلکہ پْرسکون انداز میں بھی حل کیے جاسکتے ہیں۔
A little tutorial of how NOT to make things ugly. Nicely explained @ShehzadRoy & nicely taken @AnupamPKher . Something kids from both countries can learn from. https://t.co/DhLQoV8OhD
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 28, 2021
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ شہزاد رائے نے انوپم کھیر کو سمجھایا اور اْنہوں نے سمجھ لیا جسے دیکھ کر خوشی ہوئی، اس معاملے میں پاک بھارت عوام کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی تھی،انوپم کھیر نے کہا تھا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔
بھارتی اداکار نے کہا تھا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔
دوسری جانب شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں انوپم کھیر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ کا پرستار ہوں اور آپ کے کام کو پسند کرتا ہوں،گلوکار نے ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘میں آپ کو بچوں کے ان خوبصورت گروپ اور ان کی موسیقی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔
AdvertisementSir @AnupamPKher Thank you. I am your fan and love the work you do. I will keep you updated about these lovely group of kids and their music. https://t.co/wOKh6O40Dj
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) August 27, 2021
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- بول نیوز
- شعیب اختر
- موسم
- پاکستان اور بھارت
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News