ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں کشمیر میں محرم کے پرامن جلوس پر آنسو گیس کی شیلنگ اور اور انتباہی فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ محرم کے جلوس میں شریک درجنوں کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ جلوس کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ محرم کے جلوسوں پر پابندیوں کا نفاذ بھارتی حکومت گہرے تعصب کی نمائندگی کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت جبر اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ذریعے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کی خواہش کو نہیں دبا سکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ،مذہبی حقوق اور آزادیوں پر وحشیانہ دباؤ کا نوٹس لے، محرم کے جلوسوں پر پابندی کشمیری عوام کے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں
- afghanistan
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- Kabul
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- Pakistan
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- today
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- Zahid Hafeez
- [kaistan
- بول نیوز
- موسم
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News