Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت کرنا پاکستان کی مخالفت ہے،امیر حیدر خان

Now Reading:

ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت کرنا پاکستان کی مخالفت ہے،امیر حیدر خان

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مخالفت کرنا پاکستان کی مخالفت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‎دھمکیاں پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، آئینی اداروں کی تذلیل ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎تاریخ میں پہلی بار ایک آئینی ادارے کو حکومت کی جانب سے اس قسم کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

امیر حیدر خان کا کہنا تھا کہ‎الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا نامزد کردہ ہے، اسی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جیت میں کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا  کہ ‎ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتراض تھا اور ہے لیکن آئینی ادارے پر اس قسم کے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

Advertisement

‎ امیر حیدر خان کا کہنا تھا کہ ‎2018کے انتخابات میں یہی الیکشن کمیشن درست کام کررہا تھا، آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض کیا تو اپوزیشن کا مرکز بن گیا۔

ان کا کہنا تھاکہ‎حکومت کا الیکشن کمیشن پر پیسے لینےکے الزام کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ‎ہم انتخابی اصلاحات کے خلاف نہیں لیکن اصلاحات اصل ہونی چاہئیے، ایک سیاسی جماعت کی مرضی کے اصلاحات نہیں مانیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎حکومتی رویہ آمرانہ ہے، آمرانہ ذہن رکھنے والے کبھی بھی جمہوریت کی مضبوطی نہیں چاہیں گے۔

‎ امیر حیدر خان کا کہنا تھا کہ ‎ایک ادارے کو آگ لگانے کی بات ہوئی لیکن سب خاموش ہیں، یہ سیاسی بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ا‎یک جماعتی نظام کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، جمہوریت کو کمزور کرنے کی بھرپور کوشش ہورہی ہے۔

Advertisement

‎ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی  کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اراکین کو اپنے رویے پر معافی مانگنی ہوگی، اس قسم کے رویے جمہوری روایات کے منافی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر